جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، رشبھ پنت کی واپسی
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ٹیسٹ ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پنت کو شریس گل کی کپتانی والی ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سی
جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، رشبھ پنت کی واپسی


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ٹیسٹ ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پنت کو شریس گل کی کپتانی والی ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔

پنت نے انگلینڈ کے خلاف پچھلی ٹیسٹ سیریز میں شبھمن گل کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دیں، لیکن چوتھے ٹیسٹ میں پیر میں چوٹ لگنے سے وہ سیریز سے باہر ہو گئے۔ اب مکمل طور پر فٹ ہیں، انہوں نے شاندار واپسی کی ہے۔

اجیت اگرکر کی قیادت میں بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ پرسدھ کرشنا اور این جگدیشن کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے، جبکہ آکاش دیپ کو پنت کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ رنجی ٹرافی میں بنگال کے لیے مسلسل کارکردگی کے باوجود فاسٹ بولر محمدسمیع کو سلیکٹرز نے ایک بار پھر نظر انداز کر دیا ہے۔

جولائی میں انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران کرس ووکس کو ریورس سویپ کرتے ہوئے پنت کے پاو¿ں میں فریکچر ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک اہم دور سے محروم رہے۔ حال ہی میں، انہوں نے بنگلورو میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف چار روزہ میچ میں انڈیا اے کے لیے 90 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس سے ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلائی۔

پنت اب دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں انڈیا اے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیم میں کے ایل راہل، سائی سدرشن، دھرو جوریل، دیو دت پڈیکل، کلدیپ یادو، اور محمد سراج بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پنت کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کرنے والے جوریل اس سیریز میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر کام کریں گے۔ راہل، جیسوال، سدرشن، اور کپتان گل ٹاپ آرڈر پر کھیلیں گے، جبکہ پنت 5ویں نمبر پر بلے بازی کر سکتے ہیں۔

رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، اور اکسر پٹیل اسپن آل راو¿نڈر ہیں، جبکہ نتیش ریڈی میڈیم پیس آل راو¿نڈر کھیلیں گے۔ بمراہ، سراج اور آکاش دیپ تیز گیند بازی کے فرائض سنبھالیں گے۔

پہلا ٹیسٹ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر کو گوہاٹی کے برساپاڑا اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

تلک ورما کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، روتوراج گائیکواڈ نائب کپتان ہیں۔ یہ سیریز راجکوٹ میں 13 نومبر سے شروع ہوگی۔

ورات کوہلی اور روہت شرما اس سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ بیٹنگ لائن اپ میں ابھیشیک شرما، ریان پیراگ، اور ایشان کشن جیسے نوجوان ٹیلنٹ موجود ہیں۔ ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، اور پرسدھ کرشنا فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ہندوستان کا ٹیسٹ اسکواڈ (جنوبی افریقہ سیریز کے لیے): شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، دیو دت پڈیکل، دھرو جوریل، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ ،اکشر پٹیل، نتیش کمار ریڈی،محمد سراج،کلدیپ یادو،آکاش دیپ

انڈیا اے اسکواڈ (ون ڈے سیریز کے لیے): تلک ورما (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، ریان پراگ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آیوش بدونی، نشانت سندھو، وپر ج نگم، مانو سوتھار، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا خلیل احمد،پربھاو سنگھ(وکٹ کیپر)۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande