آسٹریلیا نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لابوشین کی واپسی، اسمتھ کپتان مقرر
سڈنی، 5 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لابوشین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کونسٹاس کو دور
اسپورٹ


سڈنی، 5 نومبر (ہ س)۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لابوشین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کونسٹاس کو دورہ ویسٹ انڈیز میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ ان کیپڈ بلے باز جیک ویدرالڈ کو ان کا متبادل نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے شیفیلڈ شیلڈ سیزن کا مضبوط آغاز کرتے ہوئے تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔ لابوشین فارم میں واپس آچکے ہیں، انہوں نے ڈومیسٹک سیزن میں اب تک پانچ سنچریاں اسکور کی ہیں، جس سے سلیکٹرز نے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کے حوالے سے کہا گیا کہ ہمارے 15 میں سے 14 کھلاڑی شیفیلڈ شیلڈ کے چوتھے راؤنڈ میں کھیل رہے ہیں۔ کیمرون گرین بولنگ میں واپس آ رہے ہیں، جس سے ہمیں مزید معلومات ملے گی۔

کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ کی حالیہ حمایت کے باوجود مچل مارش کو وائٹ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ پیٹ کمنز کی کمر کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ کے لیے کپتانی کے فرائض سنبھالیں گے، جو 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

پہلی ایشز کے لیے آسٹریلیا کا مکمل اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، جوش انگلیس، ایلکس کیری، جیک ویدرالڈ، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ناتھن لائن، جوش ہیزلی ووڈ، سین ایباٹ، برینڈن ڈاکیٹ۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande