جموں پونچھ قومی شاہراہ پر منی بس حادثے کا شکار، اسکولی طلباء سمیت 16 افراد زخمی
جموں, 4 نومبر (ہ س)۔ جموں راجوری۔پونچھ قومی شاہراہ پر تھنڈی کَسی کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 16 افراد بشمول اسکولی طلباء زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ایک منی بس دورانِ سفر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک سے پھسل کر نیچے جا گری،
Accident


جموں, 4 نومبر (ہ س)۔ جموں راجوری۔پونچھ قومی شاہراہ پر تھنڈی کَسی کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 16 افراد بشمول اسکولی طلباء زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، ایک منی بس دورانِ سفر نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک سے پھسل کر نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande