
میکسیکو سٹی، 4 نومبر (ہ س)۔ میکسیکو کی ساحلی ریاست سینالووا میں منشیات اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث منظم گروہوں اور سرکاری سکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی کے وزیر عمر گارشیا ہارفچ نے کہا کہ پیر کی سہ پہر پیش آنے والے واقعے میں مسلح مجرموں نے سرکاری سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، اور جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور مارے گئے۔
ہارفچ نے کہا کہ اس سلسلے میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس دوران نو مغوی افراد کو رہا کرایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ میکسیکو میں منشیات کے کاروبار کو لے کر مختلف جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم ہوتا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی، میچوآکان ریاست کے میئر کارلوس منزو کو ان مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی