پرویش صاحب سنگھ کی آئی ڈی سی اے کی9ویں -20 نیشنل ڈیف کرکٹ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج چھاولہ میں آئی ڈی سی اے 9ویں T20 قومی کرکٹ چمپئن شپ فار دی ڈیف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مست
پرویش صاحب سنگھ کی آئی ڈی سی اے کی9ویں -20 نیشنل ڈیف کرکٹ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت


نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج چھاولہ میں آئی ڈی سی اے 9ویں T20 قومی کرکٹ چمپئن شپ فار دی ڈیف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔یہ ٹورنامنٹ 3 سے 9 نومبر تک دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا انعقاد ڈیف کرکٹ سوسائٹی دہلی انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کر رہی ہے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کل 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ (ڈیف ٹورنامنٹ) میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے منتر ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کی پراتھنا“ کو سمجھ کر ہمارے یہ کھلاڑی ملک کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں اور یہ ثابت کر رہے ہیں کہ کوئی بھی چیلنج انہیں روک نہیں سکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande