باکس آفس پرفلم’ باہوبلی: دی ایپک ‘ کا جلوہ برقرار
ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ”باہوبلی“ نے ایک بار پھر سینما گھروں میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم نے ہندوستانی سنیما کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا، جب کہ 2017 کی ”باہوبلی 2“ نے اس کامیابی کو کئی گنا بڑھا دیا۔
Baahubali: The Epic continues its run at the box office


ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ”باہوبلی“ نے ایک بار پھر سینما گھروں میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم نے ہندوستانی سنیما کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا، جب کہ 2017 کی ”باہوبلی 2“ نے اس کامیابی کو کئی گنا بڑھا دیا۔ اب، دونوں پارٹس کو ملا کر، ہدایت کار راجامولی نے ایک بار پھر ”باہوبلی: دی ایپک“ پیش کی ہے، جو ایک بار پھر شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

باکس آفس پر ’باہوبلی: دی ایپک‘ کی کمائی

گزشتہ 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’باہوبلی: دی ایپک‘نے ابتدائی دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیکنلک کے مطابق، فلم نے تیسرے دن تک کل 24.10 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ ریلیز کے پہلے دن فلم نے 9.65 کروڑ روپے کی زبردست اوپننگ لی، جب کہ دوسرے دن بھی اس کا جوش برقرار رہا۔ تیسرے دن یعنی اتوار کو فلم نے 6 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس کے علاوہ فلم کی اسپیشل اسکریننگ نے 1.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

راجامولی کا جادو برقرار

فلم کے ویژول، شاندار موسیقی اور اموشنل اپیل نے ایک بار پھر سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے کاروباری دنوں میں فلم کی کمائی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ’باہوبلی: دی ایپک‘ نے ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی سنیما وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتا،یہ بار بار جنم لیتا ہے، ہر بار پہلے سے زیادہ چمکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande