سعودی پرو لیگ 2025-26: النصر نے الخلیج کو 4-1 سے شکست دی
رونالڈو کا بائیسکل کک گول خاص رہا نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر نے الخلیج کو 4-1 سے شکست دی۔ میچ کی خاص بات 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار بائیسکل کک گول تھا جو انہوں نے میچ کے آخر
سعودی پرو لیگ 2025-26: النصر نے الخلیج کو 4-1 سے شکست دی


رونالڈو کا بائیسکل کک گول خاص رہا

نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔

ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر نے الخلیج کو 4-1 سے شکست دی۔ میچ کی خاص بات 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار بائیسکل کک گول تھا جو انہوں نے میچ کے آخری سیکنڈز میں نواف بوشال کے کراس سے کیا۔ یہ اس سیزن میں رونالڈو کا 10 واں لیگ گول تھا۔

النصر نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آف سائیڈ کی وجہ سے ابتدائی چند گولوں کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیم نے 39ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی جب اینجیلو کے بائیں بازو کے کراس پر جواو¿ فیلکس نے شاندار گول کر دیا۔ تین منٹ بعد، فیلکس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف گروپ کے ہاف میں گیند چھین کر ویسلی کو پاس کر دی، جس نے ٹاپ رائٹ کارنر میں یک طاقتور شاٹ لگا کر اسکور 2-0 کر دیا۔

الخلیج نے دوسرے ہاف کے شروع میں واپسی کی کوشش کی اور 47ویں منٹ میں ہاوساوی نے باکس کے باہر سے شاندار گول کر کے اس کو 2-1 کر دیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم نے دباو¿ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن النصر کے گول کیپر نواف العقیدی نے اپنی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ شاندار دفاع کیا۔

77 ویں منٹ میں سادیو مانے نے باکس کے اندر سے شاندار کرلنگ شاٹ کے ذریعے النصر کا تیسرا گول کر کے کچھ راحت فراہم کی۔ اسٹاپیج ٹائم کے اوائل میں، الخلیج کے کھلاڑی دیمتریوس کورابیلیس کو علی الحسن پر خطرناک ٹیکل کے لیے سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

آخر کار، 95ویں منٹ میں، کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ناقابل یقین بائیسکل کک سے رات کو یادگار بنا دیا اور النصر کی لیگ میں لگا تار نوویں جیت پکی کر دی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande