
نوادہ، 23 نومبر (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے تحت فرقہ بزرگ پنچایت کے جاب ریزروائر کے گھنے جنگلاتی علاقے میں شراب اسمگلروں کے ذریعہ چھپائی گئی شراب کے 400 پاؤچ برآمد کیا گیا ۔ تھانہ انچارج راجیش کمار نے بتایا کہ تھانہ علاقہ کو شراب سے پاک بنانے کے لیے پولیس فورس کے تعاون سے شراب کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، نقل و حمل، فروخت اور استعمال کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح شراب کی ایک بڑی کھیپ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی۔ اطلاع کی تصدیق اور ضروری قانونی کارروائی کرنے کے لیےتھانہ میں تعینات اے ایس آئی امت کمار، اے ایس آئی جئے پرکاش چودھری اور اے ایس آئی ستیہ پرساد نے مسلح افواج کی مدد کے ساتھ چھاپہ ماری کی۔
چھاپہ ماری کے دوران جاب ریزروائر کے قریب گھنے جنگل میں چھپائی گئی شراب سے بھری بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ حالانکہ شراب اسمگلر کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ شراب کو تھانے کے احاطے میں لایا گیا ہے۔ ضبط کی گئی شراب میں 1.5 لیٹر کے 400 پاؤچ شامل ہیں جن میں سے ہر ایک پلاسٹک کے پاؤچوں میں پیک کیا گیا ہے جس کی کل مقدار 600 لیٹر ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ضبط شدہ شراب کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan