بی ایل او کی مبینہ خودکشی پر رپورٹ کے لیے نادیہ ڈی ایم کو طلب کیا گیا
کولکاتا، 22نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال نے ہفتہ کو نادیہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ایک خاتون بوتھ لیول آفیسر کی موت پر فوری رپورٹ طلب کی۔ انتظامی ذرائع کے مطابق سی ای او کے دفتر نے نادیہ کے ضلع مجسٹریٹ انیش داس گپتا کو فو
بی ایل او کی مبینہ خودکشی پر رپورٹ کے لیے نادیہ ڈی ایم کو طلب کیا گیا


کولکاتا، 22نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال نے ہفتہ کو نادیہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ایک خاتون بوتھ لیول آفیسر کی موت پر فوری رپورٹ طلب کی۔ انتظامی ذرائع کے مطابق سی ای او کے دفتر نے نادیہ کے ضلع مجسٹریٹ انیش داس گپتا کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نادیہ کے ضلع مجسٹریٹ سے بھی فون پر بات کی تاکہ اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ اسے ابھی تک ضلع مجسٹریٹ سے جلپائی گوڑی ضلع میں ایک اور بی ایل او کی موت کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

ضلع نادیہ کے کرشن نگر کے ششتیلا علاقے میں ہفتہ کو ایک خاتون بی ایل او کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تو انتظامی حلقے حیران رہ گئے۔ متوفی کی شناخت رنکوطرفدار (51) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے کمرے سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرایا اور واضح طور پر کہا کہ خاندان کا کوئی فرد قصوروار نہیں ہے۔اپنے سوسائڈ نوٹ میں رنکو نے لکھا،’میری قسمت کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، میں کسی سیاسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کرتی اور ایک سادہ انسان ہوں، لیکن میں اس غیر انسانی کام کا دباو¿ برداشت نہیں کر سکتی، میں ایک پارٹ ٹائم ٹیچر ہوں، تنخواہ میرے کام کے مقابلے میں بہت کم ہے، پھر بھی مجھے نہیں بخشا گیا۔‘

اس واقعہ کے بعد ترنمول کانگریس نے کمیشن پر شدید حملہ کیا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایس آئی آر کے دباو¿ میں ایک اور بے قصور شخص کی جان چلی گئی۔ ششتیلا بی ایل او، رنکو طرفدار، غیر انسانی انتظامی دباو¿، ناقابل عمل ڈیڈ لائن، اور معمولی غلطیوں پر بھی سزا کے خوف سے ذہنی طور پر ٹوٹ چکی تھی اور اسے خودکشی پر مجبور کر دیا۔بدھ کے روز، شانتی مونی ایکا نامی خاتون بی ایل او افسر نے کام کے مبینہ دباو¿ کی وجہ سے جلپائی گوڑی کے مال بازار علاقے میں خودکشی کر لی۔ اس کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ایس آئی آر کے دباو¿ نے اسے اس انتہائی قدم تک پہنچایا۔اس واقعے کے بعد، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ کمیشن نے ایس آئی آر شروع کرنے کے بعد سے ریاست میں تقریباً 28 افراد کی موت ہو چکی ہے اور جان بچانے کے لیے اس بے ترتیب مہم کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔جمعہ کو ریاستی حکومت نے جلپائی گوڑی کے بی ایل او شانتی مونی ایکا کے خاندان کو 2 لاکھ روپے اور ہگلی کے بی ایل او تپتی بسواس کے خاندان کو 1 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ کوچ بہار کے باردھم چٹاگرام علاقے کے رہنے والے للت ادھیکاری کے خاندان کو بھی 2 لاکھ روپے کا معاوضہ ملا ہے جو جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ضلعی حکام نے ایکس گریشیا رقوم متاثرہ خاندانوں کے حوالے کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande