
وارانسی، 22 نومبر (ہ س)۔ وارانسی کی دال منڈی میں مکانات کو مسمار کرنے کا عمل ہفتے کے روز اس علاقے میں بلڈوزر کے داخل ہونے کے بعد تیز ہوگیا ہے۔ دال منڈی میں چھٹا مکان بلڈوزر نے گرادیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے مالک کے ساتھ جائیداد کا اندراج کرکے معاوضے کی کارروائی مکمل کی تھی۔
دریں اثناء کل شام چوک پولیس کے ذریعہ عمران احمد کی گرفتاری کے بعد آج صبح دال منڈی کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دال منڈی میں پہنچنے والی جے سی بی کی کسی نے کھل کر مخالفت نہیں کی۔ انہدامی کارروائی کے دوران دونوں اطراف سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
سماج وادی پارٹی کے ترجمان منوج یادو نے کہا کہ دال منڈی کی شکل بدل کر وارانسی کی شناخت کو داغدار کیا جا رہا ہے۔ دکانداروں کو روزی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اس کے خلاف لکھنؤ میں کھل کر احتجاج کیا ہے۔ وارانسی میں سماج وادی پارٹی کے عہدیدار اور رہنما، نتائج کی پرواہ کیے بغیر اب زمین پر احتجاج کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد