ٹرمپ نے حزب اللہ کولبنان کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا
واشنگٹن،22نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ جماعت اس وقت خراب حالت میں ہے۔جمعے کی شام وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہم لبنا
ٹرمپ نے حزب اللہ کولبنان کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا


واشنگٹن،22نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ جماعت اس وقت خراب حالت میں ہے۔جمعے کی شام وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہم لبنان اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں امن کے وڑن پر قائم ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’آپ جلد ہی مثبت اقدامات دیکھیں گے۔‘

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ لبنانی صدر جوزف عون کو وائٹ ہاو¿س مدعو کریں گے، ٹرمپ نے جواب دیا جی ... بالکل۔لبنانی صدر جوزف عون نے بار بار زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ضروری ہیں تاکہ زیر التواءمسائل حل ہو سکیں۔ انھوں نے جنوبی شہروں پر جاری اسرائیلی حملوں پر تنقید بھی کی۔عون نے یہ بھی کہا کہ لبنان کی حکومت اسلحہ کی مرکزی کنٹرول کی پالیسی جاری رکھے گی اور صرف سرکاری سکیورٹی فورسز کے پاس اسلحہ ہو گا۔امریکی سفیر ٹوم براک نے بھی لبنان کو اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات پر زور دیا اور خبردار کیا کہ یہ موقع ضائع ہو سکتا ہے۔اس کے مقابلے میں حزب اللہ، جو گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھا چکی ہے، مذاکرات یا اپنے اسلحے کے حوالے کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ وہ حکومت کے فیصلوں کو غلطی قرار دے رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande