اورنگ آباد میں سہ لسانی پالیسی پر ریاستی کمیٹی کا بدھ کو اجلاس ، زبان اور تعلیم کے حوالے سے وسیع مشاورت کا اہتمام
اورنگ آباد ، 221 نومبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق اسکولوں میں سہ لسانی پالیسی مرتب کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی 26 نومبر کو اورنگ آباد میں مختلف طبقات کی رائے سننے کے لیے خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی۔ اس
اورنگ آباد میں سہ لسانی پالیسی پر ریاستی کمیٹی کا بدھ کو اجلاس ، زبان اور تعلیم کے حوالے سے وسیع مشاورت کا اہتمام


اورنگ آباد ، 221 نومبر (ہ س)۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق اسکولوں میں سہ لسانی پالیسی مرتب کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی 26 نومبر کو اورنگ آباد میں مختلف طبقات کی رائے سننے کے لیے خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی۔ اس کمیٹی کی سربراہی ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر نریندر جادھو کر رہے ہیں۔ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اس اہم دورے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ بلائی۔ اس اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کیلاش دات خیل، ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) جے شری چوان، ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) اشونی لٹھکر، ایجوکیشن آفیسر (پلاننگ) ارون شندے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر راجیندر کامبلے، لیکچرر ستیش ستاو، پروفیسر پون کمار گور، ڈاکٹر سمیتا جادھو، ڈاکٹر ایم ایف میواڑ اور پولس انسپکٹر شیواجی توارے شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیٹی 25 نومبر کی شب پہنچے گی اور 26 تاریخ کو صبح 11 بجے ایم آئی ٹی کالج کے آنند ہال میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے گی۔ اس نشست میں زبان کے ماہرین، ادبی شخصیات، تعلیمی ماہرین، طلبہ کی نفسیات کے ماہرین، سماجی تنظیمیں، میڈیا نمائندے، اسکول و کالج منتظمین اور والدین و اساتذہ کی انجمنیں شریک ہوں گی۔ریاستی کمیٹی میں ڈاکٹر نریندر جادھو کے علاوہ ڈاکٹر سدانند مورے، ڈاکٹر ومن کیندر، ڈاکٹر اپران مورس، ڈاکٹر سونل کلکرنی، ڈاکٹر مدھوشری ساوجی، ڈاکٹر بھوشن شکلا شامل ہیں جبکہ ممبر سکریٹری کے طور پر سماگرا شکشا ابھیان کے ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر سنجے یادو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کمیٹی تمام آنے والے شرکاء کی رائے سنے گی اور ان سے براہ راست تبادلہ خیال بھی کرے گی۔ضلع کلکٹر نے اس بات کی ہدایت دی کہ وہ افراد جو ذاتی طور پر اجلاس میں پہنچنے سے قاصر ہوں، ان کے لیے متعلقہ اضلاع میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بھی اپنے خیالات پیش کر سکیں۔ بتایا گیا کہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع سے نمائندے اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande