ممتا بنرجی نے بی ایل او کی خودکشی پر غم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے
کولکاتا، 22نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کرشن نگر میں ایک بی ایل او کی خودکشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ متوفی بی ایل او، رنکو طرفدار، ایک پرائمری اسکول کی پیرا ٹیچر جو اے سی-82 چ
ممتا بنرجی نے بی ایل او کی خودکشی پر غم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے


کولکاتا، 22نومبر (ہ س)۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کرشن نگر میں ایک بی ایل او کی خودکشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ متوفی بی ایل او، رنکو طرفدار، ایک پرائمری اسکول کی پیرا ٹیچر جو اے سی-82 چھپرا کے پارٹ نمبر 201 کے لیے بی ایل او کے طور پر کام کر رہی تھی، نے اپنے خودکشی نوٹ میں الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرایا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں خودکشی نوٹ کی کاپی بھی شیئر کی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویو (ایس آئی آر) کے عمل کے دوران بی ایل اوز کی مسلسل اموات گہری تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے سوال کیا،’کتنی اور جانیں جائیں گی؟ اس ایس آئی آرکے لیے اور کتنی جانیں جائیں گی؟ ہم اور کتنی لاشیں دیکھیں گے؟‘

وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو انتہائی ہولناک اور تشویشناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد انتظامیہ اور معاشرے دونوں کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ریاستی حکومت کے مطابق متوفی بی ایل او کرشنا نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایس آئی آر کے دوران انتہائی دباو¿ میں تھیں۔ اس کے اہل خانہ نے بھی اس پر کام کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande