
حیدرآباد ، 22 نومبر (ہ س)۔محکمہ ڈاک نے صارفین کوجدیدخدمات فراہم کرنے کےلئےڈاک سیواایپ متعارف کیاہے۔اب ڈاک سیوامیں 8 خدمات ایک ہی جگہ پردستیاب ہیں۔ایپ کی خاصیت خط اور اسپیڈپوسٹ کی ٹریکنگ، پوسٹ آفس لوکیشن(جی پی ایس کی مدد سے)،ڈاک خرچ،بیمہ اسکیموں کی تفصیلات، مختلف اسکیموں کی سودکی تفصیلات،پارسل/ رجسٹرڈ پوسٹ بکنگ، کارپوریٹ کسٹمرس کےلئے خصوصی خدمات،پوسٹ آفس میں لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت ختم ہوگئی ۔پلے اسٹوریا ایپ اسٹور میں جاکرڈاک سیوا ٹائپ کریں جس کے بعد محکمہ ڈاک،حکومت ہند کی آفیشل ایپ انسٹال کریں،موبائل نمبر یاای میل سے رجسٹر کریں،اوٹی پی سے لاگ ان ہوکرتمام خدمات استعمال کریں۔مزید معلومات کے لیے انڈیا پوسٹ کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔تپال افسرراماراؤ نے کہاکہ یہ ایپ عوام کو تیز رفتار،آسان اورشفاف خدمات فراہم کرے گی۔ہندوستان میں پوسٹل خدمات 1854 میں لارڈ ڈل ہوزی نے شروع کیں۔آج ملک میں 1,64,999پوسٹ آفس ہیں جن میں سے 90فیصد دیہی علاقوں میں موجود ہیں۔ تلنگانہ میں تقریباً 6,305 پوسٹ آفس کام کررہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق