
سرینگر، 22 نومبر (ہ س)۔ سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال کے باہر ہفتہ کی صبح ایک نامعلوم شخص مردہ پایا گیا، حکام نے بتایا کہ متوفی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا، شبہ ہے کہ رات کی شدید سردی کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ’’نعش آج صبح اسپتال کے احاطے کے باہر سے برآمد ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثنا، عام لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کو متوفی کے بارے میں معلومات ہوں تو پولیس اسٹیشن کرن نگر سے رابطہ کریں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir