آلودگی کو کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ
نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دلّی ہاٹ پتم پورہ میں مختلف ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو ایز) میں الیکٹرک ہیٹر تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس حکومتی اقدام کا مقصد سردیوں کے موسم میں کھلے الاو¿ سے ہونے والے دھوئ
آلودگی کو کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ


نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دلّی ہاٹ پتم پورہ میں مختلف ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو ایز) میں الیکٹرک ہیٹر تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس حکومتی اقدام کا مقصد سردیوں کے موسم میں کھلے الاو¿ سے ہونے والے دھوئیں اور آلودگی کو کم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ جہاں کھلی آگ سے آلودگی بڑھتی ہے وہیں الیکٹرک ہیٹر ایک محفوظ، صاف اور عملی متبادل ہیں۔ یہ چھوٹا سا قدم بھی آلودگی پر قابو پانے میں بڑا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آلودگی پر قابو پانے کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر محاذ پر مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ کچرے کے پہاڑ بتدریج کم ہو رہے ہیں، صفائی اور شجرکاری مہم جاری ہے، پانی کے چھڑکاو¿ اور سڑکوں پر مکینیکل سویپنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سموگ ٹاورز کی تنصیب اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کی نگرانی کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں آلودگی پر قابو پانا ہمارا عزم، ہماری ذمہ داری اور ہماری ترجیح ہے۔ آلودگی کے خلاف اس جنگ میں شرکت کامیابی کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال، کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا، ایم ایل اے تلک رام گپتا، راجکمار بھاٹیہ اور آر ڈبلیو اے کے نمائندے موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande