
اسلام آباد، 22 نومبر (ہ س)۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 17 باغی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے ہفتے کے روز بتایا۔ جنگجوو¿ں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع بنو کے شیری خیل اور پکا پہاڑ خیل کے علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے کم از کم 17 جنگجو مارے گئے۔
دریں اثنا، خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ لکی پولیس، کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (بنو ) اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مشترکہ آپریشن میں دس عسکریت پسند ہلاک، پانچ زخمی، اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ تقریباً 17 عسکریت پسند مارے گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ