شبھمن گل بھارت-جنوبی افریقہ گوہاٹی ٹیسٹ سے باہر، رشبھ پنت کپتان مقرر
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل جنوبی افریقہ کے خلاف گوہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔ کولکاتہ ٹیسٹ کے دوران گل کو گردن میں درد ہوا اور انہیں جانچ کے لی
شبھمن گل بھارت-جنوبی افریقہ گوہاٹی ٹیسٹ سے باہر، رشبھ پنت کپتان مقرر


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل جنوبی افریقہ کے خلاف گوہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔ کولکاتہ ٹیسٹ کے دوران گل کو گردن میں درد ہوا اور انہیں جانچ کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ بدھ کو ٹیم کے ساتھ گوہاٹی پہنچے لیکن جمعرات کو برسپارا اسٹیڈیم میں آو ¿ٹ ڈور نیٹ سیشن سے محروم رہے۔ اب وہ مزید جانچ کے لیے ممبئی جائیں گے۔پنت نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ گل کی جگہ کون کھیلے گا اس کا فیصلہ تقریباً ہو چکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا۔پنت نے کہا،’مجھے جمعرات کو معلوم ہوا کہ میں کپتانی کروں گا۔ شبھمن صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ کھیلنا چاہتے تھے، لیکن ان کا جسم ان کا ساتھ نہیں دے رہا تھا۔ انہوں نے گِل کے جذبے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک کپتان کے طور پر، آپ کو ایک ایسا لیڈر چاہیے جو مشکل حالات میں بھی ٹیم کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتا ہو، گِل نے اس کا مظاہرہ کیا، اور اس سے ٹیم کو حوصلہ ملتا ہے۔ 26 سالہ گل کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد رشبھ پنت ہندوستان کے 38 ویں ٹیسٹ کپتان بن جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande