
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ شیئر بازار ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان پر کھلا۔ شیئر بازار کے دونوں اہم انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 242.53 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 85,390.15 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 86.50 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی کمی کے ساتھ 26,105.65 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
سینسیکس کے 30 میں سے 23 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان ہے، جبکہ نفٹی کے 50 میں سے 44 شیئروں میں گراوٹ ہے۔ این ایس ای کے تمام شعبوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے، سب سے زیادہ کمی میٹل، بینکنگ اور ریئلٹی سیکٹر کے شیئروں میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو 30 شیئروں والا بی ایس ای سینسیکس 446.21 پوائنٹ اچھل کر 85,632.68 پر بند ہوا تھا، جبکہ 50 شیئروں والا این ایس ای نفٹی 139.50 پوائنٹ کی بڑھت کے ساتھ 26,192.15 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن