پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گیس فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک
اسلام آباد، 21 نومبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج صبح ایک فیکٹری میں گیس کے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعہ میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمشنر فیصل آب
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گیس فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک


اسلام آباد، 21 نومبر (ہ س)۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج صبح ایک فیکٹری میں گیس کے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعہ میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کمشنریٹ نے واقعے پر ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج فیصل آباد کے علاقے ملک پور کے قریب ایک فیکٹری میں گیس کے دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل ریسکیو 1122 نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ واقعہ صبح سویرے فیکٹری کے بوائلر میں دھماکے کے بعد پیش آیا جس سے فیکٹری اور متعدد قریبی رہائش گاہیں منہدم ہو گئیں۔

تاہم، ریسکیو 1122 نے بعد میں دھماکے کی وجہ گیس لیک ہونے کی اطلاع دی۔ اس بات کی تصدیق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے دفتر سے جاری بیان میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فیکٹری میں کوئی بوائلر نہیں تھا۔ ملک پور کے علاقے میں چار فیکٹریاں کام کر رہی تھیں۔ گیس لیکج کے باعث ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے دوسری فیکٹریوں تک پھیل گئے۔ علاقے کے سات گھر بھی متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے سے فیکٹری اور آس پاس کے گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ کمشنر کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 10 کو الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا، اور تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاو ¿ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمشنر راجہ نے کہا کہ ہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی گلو فیکٹری میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کیا گیا۔ 20 سے زائد ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز تعینات کیے گئے تھے۔ فیصل آباد کنٹرول روم کو صبح 5 بج کر 28 منٹ پر گلو فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع ملی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبہ ہٹانا شروع کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے واقعے میں جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے مزدوروں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔ یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارخانے مزدوروں کے لیے موت کا جال بن چکے ہیں، اور صنعت کار موت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ محنت پر مجرمانہ غفلت کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 'مزدوروں کی ہلاکت کی براہ راست ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔’ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل میں سٹیم بوائلر پھٹنے سے ایک درجن مزدور زخمی ہو گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande