امریکہ نے امن منصوبہ کو روس اور یوکرین دونوں کےلئے ’بہتر‘بتایا
واشنگٹن،21نومبر(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ امریکی امن منصوبہ جس پر روس اور یوکرین سے گفتگو جاری ہے، وہ فریقین کے لیے بہتر ہے، وائٹ ہاو¿س نے جمعرات کو یہ بات ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہی کہ اس میں ماسکو کے کئی مطالبات کی بازگشت ہے۔پریس
امریکہ نے امن منصوبہ کو روس اور یوکرین دونوں کےلئے ’بہتر‘بتایا


واشنگٹن،21نومبر(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ امریکی امن منصوبہ جس پر روس اور یوکرین سے گفتگو جاری ہے، وہ فریقین کے لیے بہتر ہے، وائٹ ہاو¿س نے جمعرات کو یہ بات ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہی کہ اس میں ماسکو کے کئی مطالبات کی بازگشت ہے۔پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو ایک ماہ سے خاموشی سے اس منصوبے پر کام کر رہے تھے۔لیویٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ یہ جاری ہے لیکن صدر اس منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ روس اور یوکرین دونوں کے لیے ایک بہتر منصوبہ ہے اور ہمارا خیال ہے کہ یہ فریقین کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ہم اسے مکمل کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ واشنگٹن یہ سمجھنے کے لیے یوکرین اور روس سے ’بہت مثبت مذکرات‘ کر رہا ہے کہ یہ ممالک کیا عہد کریں گے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے اس مسودے کی پہلی باضابطہ تصدیق تھی کہ یوکرینی حکام نے پہلے کہا تھا کہ واشنگٹن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو پیش کیا تھا۔اس معاملے سے واقف ایک ذریعہ کی اے ایف پی کو فراہم کردہ تفصیلات سے پتہ چلا کہ اس میں جنگ کے خاتمے کے لیے ماسکو کے کئی انتہائی نوعیت کے مطالبات ہیں جن میں یوکرین کی علاقے سے دستبرداری اور اپنی مسلح افواج کو کم کرنا شامل ہے۔لیویٹ نے اس تجویز کی تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن اس بات سے انکار کیا کہ یہ یوکرین کے لیے نامنافق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ روبیو اور وِٹکوف نے گذشتہ ہفتے یوکرینی نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ فریقین سے ’تیزی سے مایوس‘ ہو چکے تھے لیکن وہ جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم تھے۔ یاد رہے کہ ریپبلکن صدر نے جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں کے اندر تنازعہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نازک جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، میں جانتی ہوں کہ وہاں پر بہت زیادہ تنقید اور شکوک ہیں لیکن میں آپ کو صرف اس تاریخی کامیابی کی یاد دلاو¿ں گی جو صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے شرقِ اوسط میں حاصل کی۔انہوں نے کہا، ہمیں یقین ہے کہ یہ روس اور یوکرین کے ساتھ ممکن ہے اور ہم اور اسے حاصل کرنے کے لیے امید اور بہت محنت کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande