اے جے این آئی ایف ایم نے آئی گاٹ کرمیوگی پلیٹ فارم پر 4 نئے ڈیجیٹل کورسز کا آغاز کیا
نئی دہلی ، 21 نومبر(ہ س)۔ وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے تحت ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائنانشیل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) نے پبلک فائنانس اور گورننس میں صلاحیت سازی کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے 4 نئے ڈیجیٹل لرننگ کورسز کا آغاز کی
AJNIFM launches 4 new digital courses on I Got Karmayogi


نئی دہلی ، 21 نومبر(ہ س)۔ وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے تحت ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائنانشیل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) نے پبلک فائنانس اور گورننس میں صلاحیت سازی کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے 4 نئے ڈیجیٹل لرننگ کورسز کا آغاز کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا باضابطہ طور پر سکریٹری ، محکمہ اخراجات ، وی وولنام نے آغاز کیا۔ یہ 4 نئے کورسز ”فنٹیک ان انڈیا: گروتھ اسٹوری اینڈ ریگولیٹری فریم ورک“ ، ’کباڑ کے سامان کو ٹھکانے لگانا‘،’مالیاتی تجزیے میں نقد بہاو کی تفصیل‘ اور’فکسڈ انکم سیکوریٹیز کا استعمال کرکے سرمایہ کاری کا انتظام ‘ ہیں۔ ان کورسز میں سے ہر ایک کو سرکاری اہلکاروں کی تجزیاتی ، مالی اور طریقہ کار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے ڈیجیٹل آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وولنام نے سرکاری ملازمین کی تربیت اور پائیدار پیشہ ورانہ ترقی میں اختراع کے لیے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نئے کورسز پبلک سیکٹر میں اختراع پر مبنی صلاحیت سازی پر حکومت کی توجہ کے مطابق ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اے جے این آئی ایف ایم کے ڈائریکٹر پروین کمار نے مالیاتی انتظام ، ڈیٹا اینالیٹکس اور گورننس اصلاحات میں تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے اے جے این آئی ایف ایم کے عزم پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande