دبئی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ تعمیر کرے گا، گاڑیوں کی تجارت میں بڑا اضافہ متوقع
دبئی ،20نومبر (ہ س )۔ دبئی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ ( گاڑیوں کا بازار ) بنانے کا اعلان کیا ہے۔دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت 6.8 بلین درہم تک ہے جس کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائ
دبئی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ تعمیر کرے گا، گاڑیوں کی تجارت میں بڑا اضافہ متوقع


دبئی ،20نومبر (ہ س )۔

دبئی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ ( گاڑیوں کا بازار ) بنانے کا اعلان کیا ہے۔دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت 6.8 بلین درہم تک ہے جس کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا اور سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لین دین کرسکے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ”دبئی آٹو مارکیٹ“ میں 1,500 سے زائد شورومز، مخصوص ورکشاپ زونز، گودام، ملٹی اسٹوری پارکنگ، آکشن ہاو¿س، کنونشن سینٹر، ہوٹل، ریٹیل اور فوڈ اینڈ بیوریج آو¿ٹ لیٹس شامل ہوں گے۔

گاڑیوں کی مارکیٹ کا منصوبہ دبئی کی تجارتی بندرگاہ جبل علی کے زیر انتظام ہوگا، جس کو گاڑیوں کی تجارت اور ری ایکسپورٹ کے عالمی نیٹ ورک کے باعث منتخب کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹو مارکیٹ کا مقصد 2033 تک دبئی کی معیشت کو دوگنا کرنا ہے۔

یہ مارکیٹ الیکٹرک، ہائبرڈ اور روایتی گاڑیوں کی عالمی تجارت کو ایک جگہ سمیٹ دے گی اور افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے تیزی سے بڑھتے بازاروں کو براہ راست جوڑے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande