
مشرقی چمپارن، 20 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے ہر یا تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک اہم کامیابی حاصل کی۔اطلاع ملی تھی کہ نیپال سے اسمگلر بڑی مقدار میں گانجہ ٹرک کے ذریعے بھارت لے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ایک خصوصی ٹیم نے نیپال سے آئی سی پی کے راستے آنے والی گاڑیوں کی جانچ شروع کی۔اس دوران ہریا تھانہ علاقہ میں ٹرک بی آر 06 جی اے 5001کو روکا گیا۔ جانچ کے دوران ٹرک میں بنائے گئے خفیہ تہہ خانہ سے 4 کوئنٹل 45کلو گانجہ برآمد کیا گیا۔ساتھ ہی دوا سمگلروں کو بھی فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی شناخت ٹرک ڈرائیور اونت راوت کرمی ولد نتھونی راوت کرمی ساکن پوکھریا، ضلع پرسا(نیپال) اورکنڈکٹر سکندر پٹیل ولد وشو ناتھ کرمی ساکن پوکھریا، ضلع پرسا(نیپال) کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ وہ کھیپ کو نیپال سے رام گڑھوا لے جا رہا تھا۔ پولیس اب اس پورے اسمگلنگ نیٹ ورک کی تفصیلی تحقیقات میں مصروف ہے۔چھاپہ ماری ٹیم میں سب ڈویژنل پولیس افسر منیش آنند، ایس ڈی ایم رکسول منیش کمار، ہریا تھانہ انچارج کشن کمار پاسوان، ایس آئی ویریندر کمار آزاد، انیل کمار، اور کانسٹیبل دھننجے رائے اور سونو کمار شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan