پنکج ترپاٹھی کی پرفیکٹ فیملی کا ٹریلر جاری
اداکار سے پروڈیوسر بنے پنکج ترپاٹھی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ”پرفیکٹ فیملی“ کا ٹریلر اب ریلیز ہو چکا ہے ۔ آٹھ ایپی سوڈ والی اس سیریز میں نیہا دھوپیا، گلشن دیویہ، منوج پہوا، سیما پہوا اور گریجا اوک جیسے فن کار نظر آنے والے ہیں۔ اسے اجے رائے اور موہت چھ
Trailer of Pankaj Tripathi Perfect Family released


اداکار سے پروڈیوسر بنے پنکج ترپاٹھی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ”پرفیکٹ فیملی“ کا ٹریلر اب ریلیز ہو چکا ہے ۔ آٹھ ایپی سوڈ والی اس سیریز میں نیہا دھوپیا، گلشن دیویہ، منوج پہوا، سیما پہوا اور گریجا اوک جیسے فن کار نظر آنے والے ہیں۔ اسے اجے رائے اور موہت چھبا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ 48 سیکنڈ طویل ٹریلر میں گہرے جذبات اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے ساتھ مزاح کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے ۔

پرفیکٹ فیملی کا ٹریلر جار پکچرز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیا ہے۔ کہانی کرکریا خاندان کے ارد-گرد گھومتی ہے، جسے اپنی چھوٹی پوتی کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد تھیریپی کی راہ اپنانی پڑتی ہے۔اسے ہندوستان کی پہلی لانگ فارم ویب سیریز بتایا جا رہا ہے ،جس کا پریمیئر 27 نومبر کو براہ راست یوٹیوب پر ہوگا۔ پہلے دوایپی سوڈ مفت دستیاب ہوں گی، جبکہ ناظرین کو بقیہ ایپی سوڈ دیکھنے کے لیے 59 ادا کرنا ہوں گے۔

پنکج ترپاٹھی نے اپنے دل کی بات کہی

پنکج ترپاٹھی نے پروڈکشن کے میدان میں آنے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”پرفیکٹ فیملی“ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کے فیصلے کو جواز بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بہترین اور معیاری مواد کے لیے ایک بہترین جگہ بن گیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل ریلیز ماڈل نئے دور کی ضرورت ہے۔ غور طلب ہے کہ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ بھی اسی طرح یوٹیوب پر براہ راست اتاری گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande