ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑھت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریدار اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑھت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریدار اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکسوں کی چال میں بھی اتار چڑھاو ہونے لگا۔ پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.17 فیصد اور نفٹی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابتدائی 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں سے ٹیک مہندرا، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، جیو فائنینشل، ریلائنس انڈسٹریز اور انٹرگلوب ایوی ایشن کے شیئر 1.47 فیصد سے لے کر 0.61 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، میکس ہیلتھ کیئر، ایشین پینٹس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر 0.82 فیصد سے لے کر 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,063 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,147 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جبکہ 916 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کے سہارے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری طرف 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 32 شیئر سبز نشان میں اور 18 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 284.45 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 85,470.92 پوائنٹ کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ راحت کی بات یہی رہی کہ فروخت کے جھٹکے لگنے کے باوجود یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی کاروبار کرتا رہا۔ بازار میں جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 148.45 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 85,334.92 پوائنٹ کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 79.45 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 26,132.10 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان جاری رسہ کشی کے باعث اس انڈیکس کی رفتار میں بھی اتار چڑھاو آنے لگا۔ فروخت کے دباو میں یہ انڈیکس پھسل کر 26,063.20 پوائنٹس تک پہنچگیا، لیکن اس کے بعد خریداری کی حمایت سے اس کی صورتحال میں دوبارہ بہتری آنے لگی۔بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار مکمل ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 49.25 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 26,101.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande