سعودی امریکی تاریخی شراکت داری مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ دی: شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض ،20نومبر (ہ س )۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 90 سال پر محیط سعودی- امریکی تعلقات کی ایسی مرکزیت پر زور دیا جو سیاسی اور اقتصادی پہلو سے آگے بڑھ کر ایک مضبوط تزویراتی شراکت داری بن چکی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی
سعودی امریکی تاریخی شراکت داری مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ دی: شہزادہ محمد بن سلمان


ریاض ،20نومبر (ہ س )۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 90 سال پر محیط سعودی- امریکی تعلقات کی ایسی مرکزیت پر زور دیا جو سیاسی اور اقتصادی پہلو سے آگے بڑھ کر ایک مضبوط تزویراتی شراکت داری بن چکی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی- امریکی سرمایہ کاری فورم میں اپنی شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔

اسی فورم ، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں سعودی اور امریکی کاروباری برادری شامل تھی، میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی-امریکی شراکت داری سے دستیاب پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ریاض اور واشنگٹن دفاع، توانائی اور مصنوعی ذہانت جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اسی کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان انتہائی قابل احترام ہیں۔

ٹرمپ نے انہیں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم اور نڈر رہنما قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی- سعودی اتحاد کو ماضی سے زیادہ مضبوط بنایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ 270 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ یہ معاہدے امریکی اور سعودی شعبوں کے درمیان ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande