
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی انویسٹی گیشن ایجنسی نے جمعرات کی صبح کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ ایجنسی نے اخبار پر ملک دشمن سرگرمیوں اور ریاست کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے اخبار کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کے خلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں اُن کی مبینہ سرگرمیوں اور روابط کی جانچ کی جارہی ہے جنہیں حکام نے ملکی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے نیٹ ورک اور اس سے جڑے نظریاتی پروپیگنڈے کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کا حصہ ہے، تاکہ کسی بھی پلیٹ فارم کو علیحدگی پسند یا تخریبی رجحانات کو فروغ دینے کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر