فیروز پور میں انکاونٹر کے بعد آر ایس ایس کارکن کا قاتل گرفتار
چنڈی گڑھ، 20 نومبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے جمعرات کو انکاونٹر کے بعد فیروز پور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فیروز پور پولیس نے بدھ کو
RSS worker's killer arrested after encounter in Ferozepur


چنڈی گڑھ، 20 نومبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے جمعرات کو انکاونٹر کے بعد فیروز پور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فیروز پور پولیس نے بدھ کو دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔

فیروز پور میں 15 نومبر کی رات کو نامعلوم نوجوانوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن نوین اروڑہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فیروز پور کے ایس ایس پی بھوپندر سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات پولیس نے ناکہ بندی کے دوران جتن کالی کو گھیر لیا۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے اپنی موٹر سائیکل کو تیز کر دیا اورفائرنگ کی۔ ایک گولی پولیس کی گاڑی کے فرنٹ شیشے میں لگی ۔ پولیس نے جتن کی ٹانگ میں گولی مارکر اسے بائک سے گرا دیا اور گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد، اسے علاج کے لیے فیروز پور سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ایس اے پی نے کہا کہ کالی نے نوین کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور حملہ آوروں کو ایک لاکھ روپے فراہم کیے تھے۔ اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ایک .32 بور پستول برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔ اس معاملے میں اب تک کنو، ہرش اور اب جتن کالی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جتن سے پوچھ گچھ سے اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ اس کی نوین کے خلاف کیا رنجش تھی اور اس نے اسے کیوں مارا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande