صدر جمہوریہ مرمو آج سے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تین روزہ دورے پر رہیں گی۔ راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے کہا کہ 20 نومبر کو صدر جمہوریہ مرمو امبیکاپور، چھتیس گڑھ میں قبائلی یوم فخر تقریبات میں شرکت کریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (فائل فوٹو)


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تین روزہ دورے پر رہیں گی۔ راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے کہا کہ 20 نومبر کو صدر جمہوریہ مرمو امبیکاپور، چھتیس گڑھ میں قبائلی یوم فخر تقریبات میں شرکت کریں گی۔ ریاستی حکومت کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد قبائلی برادریوں کی شاندار روایات اور شراکت کو اعزاز بخشنا ہے۔

صدر جمہوریہ 21 نومبر کو تلنگانہ کے سکندرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلایم میں بھارتیہ آرٹ فیسٹیول 2025 کا افتتاح کریں گی۔ اس فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو کی شاندار ثقافتی اور فنی وراثت کو پیش کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 22 نومبر کو صدر جمہوریہ آندھرا پردیش کے پٹاپرتھی میں واقع پرشانتھی نیلایم میں شری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقد خصوصی سیشن میں شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام ستیہ سائیں بابا کے روحانی پیغام اور خدمتِ خلق کے کاموں کو خراجِ عقیدت کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande