پرنوی نے رقم کی تاریخ ، مرد کھلاڑیوں کو پچھاڑ کرآئی جی پی ایل ممبئی کا خطاب جیتا
ممبئی، 20 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی گولف میں ایک نئی تاریخ اس وقت بنی جب پرنوی ارس نے مرد کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے جانے والے آئی جی پی ایل انوایٹیشنل ممبئی میں شاندار جیت درج کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی خاتون گولفر نے خصوصی طور پر مردوں کے لی
پرنوی نے رقم کی تاریخ ، مرد کھلاڑیوں کو پچھاڑ کرآئی جی پی ایل ممبئی کا خطاب جیتا


ممبئی، 20 نومبر (ہ س)۔

ہندوستانی گولف میں ایک نئی تاریخ اس وقت بنی جب پرنوی ارس نے مرد کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے جانے والے آئی جی پی ایل انوایٹیشنل ممبئی میں شاندار جیت درج کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی خاتون گولفر نے خصوصی طور پر مردوں کے لیے منعقدہ پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل جیتا ہے۔

پرنوی نے بامبے پریذیڈنسی گولف کلب میں پار-68 کورس پر کھیلے گئے فائنل راو¿نڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8-انڈر 60 کا کارڈ جمع کیا، جو پورے ہفتے کا اس کا بہترین اسکور تھا۔ پرنوی، آئی جی پی ایل میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی، راتوں رات لیڈر اور بوائے فرینڈ کرندیپ کوچر سے دو شاٹس پیچھے تھیں۔ تاہم، فائنل دن اس کی سدھی ہوئی گولف اور لگاتار آٹھ برڈیز نے انہیں کل مجموعی طور پر 14 انڈر پر پہنچا دیا۔ کوچر نے شاندار کھیل کے ساتھ64 کارڈ بنائے اور دو ایگل لگائے، لیکن 12 انڈر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

کوچر نے پرنوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، مجھے لگا کہ وہ شروع سے ہی جیت جائے گی۔ وہ پورے ہفتے شاندار کھیل رہی ہے، اور آج اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پرنوی نے اپنی جیت کے بعد کہا، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے یہ کیا۔ لڑکوں کے ساتھ کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہے، اور یہ فارمیٹ ہمیں اپنے کھیل کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے سچن بنسویا نے 6 انڈر 62 کا مضبوط فائنل راو¿نڈ کیا، لیکن مجموعی طور پر 11 انڈر مکمل کرنے کے باوجود ٹاپ دو کو نہیں پکڑ سکے۔ پکھراج سنگھ گل، پچھلے آئی جی پی ایل ایونٹ کے فاتح، 8 انڈر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، جب کہ نوجوان شوقیہ رنویر مترو نے 7 انڈر 61 کے ساتھ شاندار شاٹ لگا کر پانچویں نمبر پر رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande