کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈر ڈیڈ ووڈ ہیں : سلمان نظامی
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ ڈی پی اے پی کے سینئر لیڈر سلمان نظامی نے حال ہی میں کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے چند رہنماؤں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ ووڈ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے کانگریس چھوڑ کر آزاد حیثی
کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈر ڈیڈ ووڈ ہیں : سلمان نظامی


جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ ڈی پی اے پی کے سینئر لیڈر سلمان نظامی نے حال ہی میں کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے چند رہنماؤں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ ووڈ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے کانگریس چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے، خود کو غلام نبی آزاد کے نام سے جوڑتے رہے، لیکن بڑے مارجن سے شکست کھائی۔

نظامی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے ان رہنماؤں سے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ کہیں بھی جانا چاہیں جا سکتے ہیں، کیونکہ وہ دوبارہ ایسے بوجھ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمزور ہوتی ہوئی کانگریس، جو کئی ریاستوں سمیت جموں و کشمیر میں پے در پے ناکامیوں کا شکار ہے، ایسے ڈیڈ ووڈ رہنماؤں کے سہارے دوبارہ کھڑی نہیں ہوسکتی۔ ان کے مطابق کانگریس کے پاس جموں و کشمیر میں کوئی مضبوط چہرہ نہیں، حتیٰ کہ اس کے اتحادی این سی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

سلمان نظامی نے نشاندہی کی کہ غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے کے بعد پارٹی 8 اسمبلی انتخابات اور ایک لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ انہوں نے آزاد کو ایک قدآور قومی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان کے وژن کو اُس وقت نہیں سمجھا، جس پر اب وہ پچھتا رہے ہیں۔نظامی کے مطابق غلام نبی آزاد جلد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، جس کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande