انتظامیہ نے سدھرا جموں میں غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ جموں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راکیش منہاس کی ہدایت پر سدھرا میں بڑی تجاوزات مخالف کارروائی انجام دیتے ہوئے ریاستی اراضی پر تعمیر کی گئی غیرقانونی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ تحصیلدار پرمندیپ سنگھ کی زیر قیادت ٹیم، جس م
Illigal


جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ جموں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راکیش منہاس کی ہدایت پر سدھرا میں بڑی تجاوزات مخالف کارروائی انجام دیتے ہوئے ریاستی اراضی پر تعمیر کی گئی غیرقانونی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔

تحصیلدار پرمندیپ سنگھ کی زیر قیادت ٹیم، جس میں نائب تحصیلدار سدھرا،بجالتہ جگدیش سنگھ، ریونیو افسران اور پولیس اہلکار شامل تھے، اُنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر قائم کی گئی دکانوں اور دیگر تعمیرات کو موقع پر ہی ہٹا دیا۔ کارروائی کے دوران انتظامیہ نے تقریباً 3.5 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

خالی کرائی گئی زمین کو فوراً سرکاری تحویل میں لے کر نیابت، پٹواری دفتر اور پولیس چوکی سدھرا کے قیام کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نیابت آفس سدھرا کل سے اسی مقام پر باضابطہ کام شروع کر دے گا تاکہ عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی قبضوں سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande