
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کو پرتھ میں ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی آخری گیارہ کا اعلان کر دیا۔ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث غیر حاضر ہیں۔
اوپنر جیک ویدرالڈ اور فاسٹ بولر برینڈن ڈوگیٹ کو پہلی ٹیسٹ کیپس مل گئی ہیں۔ ویدرالڈ عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے جب کہ ڈوگیٹ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولانڈ تیز اٹیک میں شامل ہوں گے۔
انگلینڈ نے اس سے قبل اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں شعیب بشیر واحد اسپنر کے طور پر شامل تھے۔ فاسٹ بولر جوفرا آرچر، برائیڈن کارس، گس اٹکنسن اور مارک ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولانڈ، نیتھن لیون۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی