ملک کی 26 ای کامرس کمپنیوں نے خود کو ڈارک پیٹرن سے آزاد قراردیا
نئی دہلی، 20 نومبر (س)۔ ڈیجیٹل مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کی سمت میں ملک کی 26 بڑی ای کامرس کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ڈارک پیٹرن‘ سے پاک ہیں۔ ان 26 ای کامرس پلیٹ فارمز میں زیپٹو، زومیٹو، سوئگی، جیو مارٹ اور بگ باسکٹ شامل ہیں۔ ان تمام
ملک کی 26 ای کامرس کمپنیوں نے خود کو ڈارک پیٹرن سے آزاد قراردیا


نئی دہلی، 20 نومبر (س)۔ ڈیجیٹل مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کی سمت میں ملک کی 26 بڑی ای کامرس کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ڈارک پیٹرن‘ سے پاک ہیں۔ ان 26 ای کامرس پلیٹ فارمز میں زیپٹو، زومیٹو، سوئگی، جیو مارٹ اور بگ باسکٹ شامل ہیں۔ ان تمام کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارمز ڈارک پیٹرن سے مبرا ہیں اور کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی پر مبنی ’’یوزر انٹرفیس ڈیزائن‘‘ استعمال نہیں کرتے۔

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیمات کی وزارت کو ملک کی 26 بڑی ای کامرس کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر خود—اعلامیہ نامے پیش کیے ہیں، جن میں ’ڈارک پیٹرن کی روک تھام و ضابطہ بندی 2023‘ کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ان کمپنیوں نے ڈارک پیٹرن کی کسی بھی موجودگی کی شناخت، جانچ اور خاتمے کے لیے اندرونی طور پر اور تیسری پارٹی کے ذریعے ’’آڈٹ‘‘ کرائے ہیں۔ ان میں فارمیسی، زیپٹو مارکیٹ پلیس، فلپ کارٹ انٹرنیٹ، منترہ ڈیزائنز، وال مارٹ انڈیا، میک مائی ٹرپ (انڈیا)، بگ باسکٹ (انوویٹیو ریٹیل کانسیپٹس)، جیو مارٹ (ریلائنس ریٹیل)، زومیٹو، سوئگی، بلنکٹ، پیج انڈسٹریز، ولیم پین، کلیر ٹرپ، ریلائنس جیولز، ریلائنس ڈیجیٹل، نیٹ میڈز، ٹاٹا 1 ایم جی، میشو، اکسیگو، مل باسکٹ، ہیملیز، اجیو، تِیرا بیوٹی (ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ)، ڈُیوروفلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور کیوراڈین انڈیا شامل ہیں۔

مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے) نے کہا ہے کہ یہ اعلانات دیگر کمپنیوں کو بھی اسی طرح کی خود—ضابطہ کاری اپنانے کی ترغیب دیں گے۔ حکومت ان طریقوں پر روک لگانے کی کوشش کر رہی ہے جو صارفین کو گمراہ کرتے یا ان کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ ’ڈارک پیٹرن‘ دراصل ایسے گمراہ کن ’’یوزر انٹرفیس‘‘ ہوتے ہیں جن کے ذریعے آن لائن پلیٹ فارمز صارفین کو دھوکہ دیتے یا ان کے فیصلوں میں مداخلت کرتے ہیں۔ یہ جان بوجھ کر ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جن سے صارفین الجھن میں پڑ جائیں اور وہ فیصلے کر بیٹھیں جو ان کے حق میں نہ ہوں۔ ان میں متعدد طریقے شامل ہیں، جیسے گمراہ کن اشتہارات، لالچ یا دھوکہ، مصنوعی عجلت (فیک ارجنسی) وغیرہ شامل ہیں۔

’ڈارک پیٹرن کی روک تھام اور ضابطہ بندی‘ کے لیے رہنما خطوط 2023 کو 30 نومبر 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔ ان میں 13 قسم کے ڈارک پیٹرن کی شناخت کر کے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ان میں جھوٹی عجلت، پلیٹ فارم پر صارف کی منتخب اشیا کو دیکھنا، شرمندگی یا احساسِ جرم دلانا، زبردستی کارروائی کرانا، جبراً سبسکرپشن دلوانا، انٹرفیس میں مداخلت، ’’بیٹ اینڈ سوئچ‘‘ (جعلی یا غلط پیشکش)، ’’ڈرپ پرائسنگ‘‘ (اصل قیمت ابتدا میں نہ بتانا)، گمراہ کن اشتہارات، SaaS بلنگ اور مالویئر کا استعمال شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande