پی ایم مودی نے ایشین یوتھ گیمز میں ایتھلیٹس کی تاریخی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں کو اس سال کے ایشین یوتھ گیمز میں تاریخی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی۔ ہندوستان نے ایونٹ میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 48 تمغے جیتے۔وزیراعظم نے سوش
پی ایم مودی نے ایشین یوتھ گیمز میں ایتھلیٹس کی تاریخی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی


نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں کو اس سال کے ایشین یوتھ گیمز میں تاریخی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی۔ ہندوستان نے ایونٹ میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 48 تمغے جیتے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے 48 تمغے جیتے ہیں، جو ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔ ان کے جذبے، لگن، اور محنت کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی ہندوستان کی نوجوان طاقت کے اعتماد اور عزم کی علامت ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande