خواتین کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا، بھارت کرے گا بلے بازی
ممبئی، 2 نومبر (ہ س)۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ کے بعد، آخر کار ٹاس ہوا۔ خطابی میچ میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا، بھارت کرے گا بلے بازی


ممبئی، 2 نومبر (ہ س)۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ کے بعد، آخر کار ٹاس ہوا۔ خطابی میچ میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ موسم اور حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پہلے بولنگ کرتے۔ یہ ایک اہم میچ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آزادانہ بیٹنگ کریں گے اور بڑا ٹوٹل کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande