
سرینگر، 2 نومبر (ہ س):۔ نوگام پولیس نے اتوار کو وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے پادشاہی باغ علاقے کے چنپوہ گراؤنڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی ہے۔حکام نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائیوں کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir