ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، باپ موقع پر جاں بحق، بیٹا اور ساتھی زخمی
رائے گڑھ، 2 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے پسور تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک باپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ اس کا بیٹا اور ایک اور شخص شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاعات
ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، باپ موقع پر جاں بحق، بیٹا اور ساتھی زخمی


رائے گڑھ، 2 نومبر (ہ س)۔

ضلع کے پسور تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک باپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ اس کا بیٹا اور ایک اور شخص شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق کھرسیا کے دراموڑہ گاو¿ں کے رہنے والے موہن کیوٹ(55) اپنے بیٹے شیام لال کیوٹ (35) اور دوست است رام (55) کے ساتھ علاج کے لیے کوتا سور اویدیہ جا رہے تھے۔ صبح 10 بجے کے قریب جب وہ تلگی موڑ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں سڑک کنارے کھائی میں جا گرے اور ٹریکٹر بھی الٹ گیا۔ موہن کیوٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ شیام لال اور اوست رام شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی گاو¿ں والوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا اور پولیس کو اطلاع دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande