
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔
ڈوڈہ ضلع کے بھلیسہ علاقے کے گاؤں دھوسہ میں اتوار کو ایک کچے مکان کے منہدم ہونے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے زخمی ہوگئے۔ تاہم مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوم کمار کا کچا مکان اچانک منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ خود، ان کی اہلیہ ممتا اور ان کے بچے نیرج، دھیرج اور روی کماری ملبے کے نیچے دب گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو معمولی زخمی حالت میں باہر نکالا۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی بھدرواہ وِنود شرما نے بتایا کہ پولیس اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث مکان کی لکڑی کی چھت کمزور ہوگئی تھی، جو گرنے کا سبب بنی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر