شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کے لیے کنگ کا تحفہ
2 نومبر دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے لیے وقف ہے۔ اب یہ ہر سال ''ایس آر کے ڈے'' کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس سال کا جشن اضافی خاص تھا۔ وجہ بھی اتنی ہی خاص ہے۔ کنگ خان کی سالگرہ پر، ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ان کی انتہائی متوقع فلم ''کنگ'' کا
شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کے لیے 'کنگ' کا تحفہ


2 نومبر دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے لیے وقف ہے۔ اب یہ ہر سال 'ایس آر کے ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس سال کا جشن اضافی خاص تھا۔ وجہ بھی اتنی ہی خاص ہے۔ کنگ خان کی سالگرہ پر، ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ان کی انتہائی متوقع فلم 'کنگ' کا ٹائٹل ریلیز کیا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

شاہ رخ خان پہلے سے زیادہ مضبوط اوتار میں نظر آئیں گے۔ فلم 'کنگ' ایک ہائی آکٹین ایکشن انٹرٹینر ہے جو انداز، سنسنی اور کرشمہ کا ایک نیا امتزاج پیش کرے گی۔ سدھارتھ آنند نے اسے اپنا اب تک کا سب سے بڑا پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ شاہ رخ خان ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو شائقین کو کہنے پر مجبور کر دے گا کہ 'اب یہ ہے اصلی بادشاہ'۔

ویڈیو میں، شاہ رخ خان کا سلور بالوں والا،شارپ ایئر رنگس سے سزا اور کلاسک بلیک سوٹ میں نظر آنے والا لک پہلے سے بالکل الگ ہے ۔ ان کے ہاتھ میں کنگ آف ہارٹس کا کارڈ دکھائی دیتا ہے جسے وہ ہتھیار کے طرح تھامے ہیں ، جیسے یہ ان کے اصلی ٹائٹل ،دلوں کے بادشاہ کا عکاس ہو۔

اس مکالمے نے مداحوں میں سنسنی پیدا کردی

ویڈیو میں شاہ رخ کی آواز گونجتی ہے، ”سو ملکوں میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام کنگ ۔ کنگ کا یہ ٹائٹل ریویل صرف ایک فلم کا علان نہیں بلکہ شاہ رخ کی شاہی شناخت کا جشن ہے۔

سدھارتھ آنند نے اسے مداحوں کے لیے سالگرہ کے تحفے کے طور پر پیش کیا ہے، جہاں ریل اور حقیقی زندگی دونوں کے بادشاہ اپنے نام سے ایک نئی کہانی شروع کرنے والے ہیں۔ جب کنگ 2026 میں ریلیز ہوگی، دنیا دیکھے گی کہ عمر صرف ایک نمبر ہے، اور حقیقی بادشاہ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے۔ وہ صرف ایک نئی شکل میں واپس آتے ہیں، پہلے سے زیادہ خطرناک۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande