کھڑگے کے آر ایس ایس پر پابندی والے بیان پر رامیشور شرما کا جوابی حملہ، کانگریس کے تربیتی کیمپ پر بھی طنز
بھوپال، 2 نومبر (ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے کے آر ایس ایس پر پابندی کے بیان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کھڑگے کے اس بیان پر بی جے پی مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ادھر بھوپال کے حضور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رکن ا
بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما


بھوپال، 2 نومبر (ہ س)۔

کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے کے آر ایس ایس پر پابندی کے بیان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کھڑگے کے اس بیان پر بی جے پی مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ادھر بھوپال کے حضور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کھڑگے کے بیان پر سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرست تنظیم سنگھ پر پابندی کی بات کا جواب کانگریس کو ہندوستان کی عوام دے گی۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس میں چاہے کھڑگے جی ہوں، راہل جی ہوں، سونیا جی ہوں یا جتنے بھی ’’جی‘‘ ہوں، سب سے میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بزرگوں پنڈت جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور جو بھی اس وقت آر ایس ایس کی مخالفت کرتا تھا، ان سے جا کر ذرا پوچھ لو۔ تمہارے بزرگوں نے تین تین بار سنگھ پر پابندی لگائی، تب بھی سنگھ کا تم کچھ نہیں بگاڑ پائے۔ شرما نے کہا کہ آج سنگھ صد سالہ جشن منا رہا ہے، ملک میں ہندو بیداری پیدا کر رہا ہے، بھارت ماتا کی جے کا نعرہ بلند کر رہا ہے اور یہ اعلان کر رہا ہے کہ ہندوستان وشو گرو بننے جا رہا ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ کھڑگے جی، فضول خواب دیکھنا بند کرو اور آر ایس ایس کے جذبے کا احترام کرنا سیکھو۔ ایک طرف تم دہشت گردوں کی جے بولتے ہو اور دوسری طرف سنگھ جیسے قوم پرست تنظیم پر پابندی لگانے کی بات کرتے ہو۔ اب تم تو کیا، تمہارے بزرگ بھی سنگھ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ اگر سنگھ پر پابندی لگاؤگے تو ہندوستان کی عوام کانگریس کو خاک چٹا دے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande