بیگوسرائے پہنچے راہل گاندھی نے تالاب میں اترکرمچھلی پکڑنا سیکھا
پٹنہ، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اتوارکے روز بیگوسرائے ضلع پہنچے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منفرد انداز کا مظاہرہ کیا۔ راہل گاندھی کو یہاں تالاب میں تیرتی اور مچھلی پکڑتے دیکھا گیا۔راہل گاندھی انتخابی مہم کے سلسلے
بیگوسرائے پہنچے راہل گاندھی نے تالاب میںاتر کر مچھلی پکڑنا سیکھا


پٹنہ، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اتوارکے روز بیگوسرائے ضلع پہنچے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منفرد انداز کا مظاہرہ کیا۔ راہل گاندھی کو یہاں تالاب میں تیرتی اور مچھلی پکڑتے دیکھا گیا۔راہل گاندھی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج بیگوسرائے میں تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تالاب پر صبح سے ہی تیاریاں جاری تھیں۔ راہل گاندھی پہنچے تو گاؤں والوں نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ جیسے ہی مکیش سہنی نے تالاب میں چھلانگ لگا ئی، راہل گاندھی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے چھلانگ لگا دی اور مقامی ماہی گیروں کے ساتھ روایتی ماہی گیری کے ساتھ مچھلی پکڑنےلگے۔ راہل گاندھی کے ساتھ وکاس انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار بھی موجود تھے۔ تینوں رہنما ایک ساتھ تالاب میں داخل ہوئے، گاؤں والوں سے بات چیت کی اور مقامی کھانے کا مزہ لیا۔راہل گاندھی کو ایسا کرتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی پرجوش نظر آئے۔ راہل گاندھی کا تالاب میں گھومنے اور تیراکی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande