ایک کروڑ روزگار فراہم کرنا محض اعلان نہیں ، اسے حقیقت بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ پیش کیا گیا ہے: وزیراعظم
پٹنہ/ آرا، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تمام جماعتوں کے رہنما عوام کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی اتوارکے روز بہار میں دو عوامی جلسے اور ایک روڈ شو کر رہے ہیں۔ انہوں نے آ
ایک کروڑ روزگار فراہم کرنا محض اعلان نہیں ، اسے حقیقت بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ پیش کیا گیا ہے: وزیراعظم


پٹنہ/ آرا، 2 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تمام جماعتوں کے رہنما عوام کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی اتوارکے روز بہار میں دو عوامی جلسے اور ایک روڈ شو کر رہے ہیں۔ انہوں نے آرا میں اپنی پہلی عوامی ریلی کی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے منشور میں کئے گئے وعدوں کو ہر قیمت پر پورا کرنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کے عظیم اتحاد کو بھی نشانہ بنایا۔بہار کے آرا میں قومی جمہوری اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ این ڈی اے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بہار کے نوجوان بہار میں کام کریں اور بہار کی شان میں اضافہ کریں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے آنے والے دنوں میں ایک کروڑ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ صرف ایک اعلان نہیں ہے۔ ہم نے اسے حقیقت بنانے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے نے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ بہار ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد ہے۔ ترقی یافتہ بہار کے لیے ان کا وژن صنعتی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آپ(بہار کے باشندوں ) کا خواب ہمارا عزم ہے۔ اس بار بھی بہار کے عوام ریکارڈ اکثریت سے این ڈی اے کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جنگل راج‘ کے لیڈر سب سے زیادہ کراری شکست ریکارڈ کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ این ڈی اے نے ترقی یافتہ بہار کے لیے ایک ایماندار اور بصیرت والا منشور پیش کیا ہے۔ ہمارے تمام منصوبے اور پالیسیاں بہار کی تیز رفتار ترقی کے لیے وقف ہیں۔ ایک طرف این ڈی اے کا ایماندار منشور ہے تو دوسری طرف ’’جنگل راج‘‘ اتحاد نے اپنے منشور کو فریب اور جھوٹ کی دستاویز میں تبدیل کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا، میں جنگل راج کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بھگوان جیسے لوگ بے وقوف نہیں ہیں، یہ عوام ہے، یہ سب کچھ جانتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے کانگریس کے گلے میں خنجر رکھ کر تیجسوی یادو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار قرار دیا۔ کانگریس تیجسوی سے متفق نہیں تھی۔ منشور میں بھی کانگریس کی بات نہیں سنی گئی۔ الیکشن سے پہلے بھی یہی صورتحال ہے، الیکشن کے بعد بھی لڑیں گے۔ صرف این ڈی اے ہی گڈ گورننس فراہم کر سکتا ہے، اور وہ اسے فراہم کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande