
دھرم شالہ، 2 نومبر (ہ س)۔
نورپور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے شروع کی گئی انسداد منشیات مہم کے ایک حصے کے طور پر، 11 اکتوبر کو، چنڈی گڑھ میں 6 کلو 44 گرام چرس ضبط کرنے کے سلسلے میں منشیات کے اہم اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ پہلے سے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ اور حقائق کی چھان بین کی بنیاد پر پتہ چلا کہ اس کیس میں دیگر افراد بھی ملوث تھے۔ ضلع نورپور پولیس مختلف مقامات پر ان کی تلاش کر رہی تھی۔ اس سلسلے میں، نورپور ضلع پولیس نے پیشہ ورانہ طور پر کام کرتے ہوئے، اس معاملے میں ملوث اہم منشیات اسمگلر، شوبھکرن ولد روی کمار، ساکن سمکیہڑ، تحصیل جوالی، ضلع کانگڑا، کو چنڈی گڑھ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈرگ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس تھانہ نور پور کے تحت مقام کنڈوال میں ناکہ بندی کے دوران آلٹو کار میں سوار انو کمار ولد دھنی رام ساکن گاو¿ں ٹریلا ڈاک خانہ بلہہ،تحصیل پدھر ضلع منڈی ،سریش کمار ولد سکھ رام ساک گاو¿ں درون تحصیل پدھر ضلع منڈی اور رام لال ولد کلی رام ساکن گاو¿ں درون تحصیل پدھر ضلع منڈی کے قبضے سے 6کلو 044گرام چرس بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ جس پر مذکورہ ملزمین کے خلاف تھانہ نور پور میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایس پی اشوک رتنا نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ گرفتار ملزم شوبھکرن ولد روی کمار ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف منشیات کی سمگلنگ کے دیگر مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیس میں مزید کارروائی قواعد کے مطابق کی جارہی ہے۔ ضلع نورپور پولیس کی انسداد منشیات مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ