کانگریس تنظیم سریجن مہم کے بعد نئے ضلع صدور کو تربیت دی جائے گی: جیتو پٹواری
بھوپال، 2 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جیتو پٹواری نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کئی اہم مسائل پر اپنی بات رکھی۔ انہوں نے پچمڑھی میں منعقد ہونے والے کانگریس کے تربیتی کیمپ، ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بی جے
مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جیتو پٹواری


بھوپال، 2 نومبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جیتو پٹواری نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کئی اہم مسائل پر اپنی بات رکھی۔ انہوں نے پچمڑھی میں منعقد ہونے والے کانگریس کے تربیتی کیمپ، ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔

پچمڑھی تربیتی کیمپ کے بارے میں جیتو پٹواری نے کہا کہ پچمڑھی میں آج سے شروع ہونے والے کانگریس کے مہا منتھن کیمپ میں ایس آئی آر سمیت کئی اہم موضوعات پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ نئے مقرر ضلع صدور کو پارٹی کی پالیسی، نظریہ اور تنظیمی ڈھانچے کی تربیت دی جائے گی۔ تنظیمی سرجن مہم کے بعد یہ تربیت ضلع سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے پچیس سالہ وژن والے بیان پر طنز کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا، ’’مدھیہ پردیش آج پانچ لاکھ کروڑ کے قرض میں ڈوبا ہوا ہے، قانون و انتظام کی حالت صفر ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔ ستنا میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گنیش سنگھ نے عام شہری کو تھپڑ مار دیا، یہی ان کی تہذیب ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ او بی سی ریزرویشن روکا گیا ہے، ستائیس محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ دو سو کروڑ کا ہوائی جہاز خرید رہے ہیں اور روزانہ اس پر پچیس لاکھ روپے خرچ کر رہے ہیں۔ پٹواری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات کو مٹانا چاہتی ہے۔ ان کے حامی ان کی توہین کرتے ہیں اور پارٹی ان کی پشت پناہی کرتی ہے۔‘‘

جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’کانگریس کی پچپن سالہ حکومت میں نہ پچاس فیصد کمیشن خوری تھی، نہ ہمارے رہنما عوام کو مارتے تھے، نہ کسانوں کو اتنی اذیت دی گئی۔‘‘ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی ریاست کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور آنے والے دنوں میں تنظیم کو مزید مضبوط کر کے عوامی مسائل کو سڑک سے ایوان تک اٹھائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande