تلنگانہ میں 500 دنوں میں کے سی آر کی واپسی۔ کے ٹی آر کااعلان
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ بھون میں منعقدہ حیڈراایگزِبیشن پروگرام میں بی آرایس ورکنگ صدرکے ٹی آرنے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 500 دنوں میں کے سی آر کی حکومت دوبارہ برسراقتدارآئے گی اور حیڈرا کارروائیوں سے متاثر عوام کو مکمل انصاف دلایا جائے
تلنگانہ میں 500 دنوں میں کے سی آر کی واپسی۔ کے ٹی آر کااعلان


حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔

تلنگانہ بھون میں منعقدہ حیڈراایگزِبیشن پروگرام میں بی آرایس ورکنگ صدرکے ٹی آرنے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 500 دنوں میں کے سی آر کی حکومت دوبارہ برسراقتدارآئے گی اور حیڈرا کارروائیوں سے متاثر عوام کو مکمل انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے غریبوں پر کی جانے والی زیادتیوں کا حساب ضرورلیا جائےگا۔ کے ٹی آرنے ایگزِبیشن میں حیڈرا کارروائیوں کے ویڈیوزپیش کرتے ہوئے دکھایاکہ کس طرح غریب عوام کے گھروں کومنہدم کیاگیا،ان کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اورانہیں سڑک پرچھوڑدیاگیا۔

ویڈیوزدیکھ کرکئی متاثرین جذبات پرقابونہ رکھ سکے۔ کے ٹی آرنے الزام لگایاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی کے بھائی تروپتی ریڈی، پی سرینواس ریڈی،رہنما ویویک وینکٹ سوامی اورایم ایل سی پٹنم مہندرریڈی کے گھربھی ایف ٹی ایل اوربفرزون میں ہیں،لیکن ان پر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ اگرحکومت واقعی سب کیلئے ایک جیسا قانون نافذ کررہی ہے توان طاقتورسیاسی رہنماؤں کے گھروں کوکیوں نہیں گرایاگیا۔کے ٹی آر نے مزید کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ کے تحت غریبوں کو دیے گئے گھروں کوریونت ریڈی نے ایک مخصوص بلڈرکے فائدے کیلئے منہدم کروایا۔انہوں نے کہاکہ جن کے پاس مکمل کاغذات تھے،جن کے گھروں پرہائی کورٹ اسٹے تھا،حتیٰ کہ مذہبی پناہ گاہوں اوردُرگا امّاں شرنالیہ تک کوبخشانہیں گیا۔کے ٹی آر نے کہاکہ اگرحیڈراواقعی انصاف کررہی ہے توبڑے لوگوں کے گھروں کو ہاتھ کیوں نہیں لگاتی؟ کیا اس کے پاس اتنی ہمت ہے کہ بااثررہنماؤں کونوٹس جاری کرے؟کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ حکومت عوامی فلاح کا ڈھونگ رچا رہی ہے، جبکہ اندرونی طور پر غریبوں کونشانہ بنایاجارہاہے اورفائیواسٹارہوٹلوں میں خفیہ میٹنگز اس کاثبوت ہیں۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حیڈراسے متاثرتمام خاندانوں کیلئے قانونی ٹیم ہمیشہ تیاررہے گی اورانہیں مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande