
شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں انسداد بدعنوانی بیداری ہفتہ27اکتوبرتا02نومبر2025کا انعقادنئی دہلی،02نومبر(ہ س)۔
”بدعنوانی سے پاک نظام کی تشکیل صرف حکومت کی نہیں،بلکہ ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس کا مقصد معاشرہ ،بالخصوص نوجوانوں اورطلبہ میں دیانت داری،شفافیت اور ذمے داری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ “ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خورشید آفاق،مشیر،بزم طلبہ،شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے امسال سینٹرل ویجلنس کمیشن کی جانب سے منائے جارہے انسداد بدعنوانی بیداری ہفتہ کے مرکزی عنوان ”بدعنوانی سے پاک نظام:ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری“ کے تحت شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں منعقد ایک پروگرام میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ علمی دیانت داری محض تعلیمی تقاضا نہیں ،بلکہ ایک اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔بزم طلبہ کے نائب صدرتوقیر علی اورجنرل سکریٹری خدیجہ نے بتایا کہ اس موقع پر شعبہ میں بزم طلبہ کی جانب سے پوسٹر میکنگ اورتحریری مقابلہ بہ عنوان ”علمی دیانت داری میں بیداری:طالب علم کی امانت“کا انعقاد کیا گیا۔پوسٹر میکنگ میں پہلا انعام درخشاں،دوسرا انعام آصفہ اور تیسرا انعام شیرین سیفی نے حاصل کیا،جب کہ تحریری مقابلہ میں اول انعام حبیبہ ضیاءالدین،دوم عزرا شفیع شاہ اور سوم محمد ریان ملک نے حاصل کیے۔جامعہ کے 105ویںیوم تاسیس کے موقع پرمنعقد اوپن مائک مقابلہ میں پہلا انعام محفوظ علی،دوسراامیمہ سلیمان اور تیسرا محمد معاذ شاہد(اسلامک اسٹڈیز) نے حاصل کیے۔خطاطی میں پہلا انعام خوش گفتار،دوسرا اقراءسیفی اور تیسرا حبیبہ ضیاءالدین کو ملا۔ مقابلوں میںجیتنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔حکم کے فرائض ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمان،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں اورڈاکٹر محمد علی نے انجام دیے ۔فوٹو گرافی محمد کیف نے کی اورپروگرام کے نظم ونسق اور اسے کام یابی کے ساتھ ہم کنار کرنے میں بزم طلبہ کے جوائنٹ سکریٹری محمد عمر خان کے علاوہ محمد شہنواز، نازش، عاصم، عبدالرحمن،اقصیٰ انجم،صبیحہ علی،کلثوم فاطمہ،ہدیٰ عزیز اور آسیہ اسد وغیرہ کا اہم کردار رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais