حیدرآباد میں غیر قانونی عمارت منہدم۔ حیڈرا حکام کی کارروائی
حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔ حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیڈرا) نے حیدرآباد کی سیری لنگم پلی۔ امین پور کے سرحدی علاقہ میں واقع پی جے آرروڈ کے قریب ایک پانچ منزلہ غیرقانونی عمارت کو منہدم کردیا۔اطلاعات کے مطابق یہ عمارت میاں پور
حیدرآباد میں غیر قانونی عمارت منہدم۔ حیڈرا حکام کی کارروائی


حیدرآباد ، 2 نومبر(ہ س)۔

حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیڈرا) نے حیدرآباد کی سیری لنگم پلی۔ امین پور کے سرحدی علاقہ میں واقع پی جے آرروڈ کے قریب ایک پانچ منزلہ غیرقانونی عمارت کو منہدم کردیا۔اطلاعات کے مطابق یہ عمارت میاں پور کے سروے نمبر101میں واقع سرکاری اراضی پرتقریباً 800 گزکے رقبہ پرغیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی تھی۔حکام نے بتایاکہ بلڈرنے نجی اراضی کے سروے نمبروں کاسہارالے کرسرکاری اراضی پریہ غیرقانونی تعمیرکی تھی۔مقامی افرادنے اس غیرقانونی تعمیرکی شکایت پرجاوانی پروگرام کے ذریعہ حیڈراحکام سے کی تھی۔ شکایت ملنے پرحکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کردیا تاہم مقامی عوام یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اتنی بڑی عمارت کی تعمیرکے دوران حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کے حکام خاموش کیوں رہے اوراس غیرقانونی سرگرمی پر بروقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande