راجستھان کے پھلودی میں خوفناک سڑک حادثہ: ٹمپو ٹریولر ٹرک سے ٹکرا یا، 15عقیدت مندوں کی موت
جودھ پور، 2 نومبر (ہ س)۔ راجستھان کے جودھپور ضلع کے پھلودی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 15 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ۔یہ حادثہ ایک ٹیمپو ٹریولر کے ٹکرا جانے کے بعد پیش آیا۔راجستھان کے ضلع جودھ پور کے پھلودی سب ڈویژن کے باپینی علاقے میں م
راجستھان کے پھلودی میں خوفناک سڑک حادثہ: ٹمپو ٹریولر ٹرک سے ٹکرا یا، 15عقیدت مندوں کی موت


جودھ پور، 2 نومبر (ہ س)۔ راجستھان کے جودھپور ضلع کے پھلودی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 15 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ۔یہ حادثہ ایک ٹیمپو ٹریولر کے ٹکرا جانے کے بعد پیش آیا۔راجستھان کے ضلع جودھ پور کے پھلودی سب ڈویژن کے باپینی علاقے میں متوڑا گاؤں کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹیمپو ٹکرا گیا۔ حادثے میں پندرہ مسافروں کی موت کی اطلاع ہے، اور دو دیگر شدید زخمی ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تمام یاتری بیکانیر ضلع کے کولیات یاترا سے واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹیمپو ٹریولر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد قریبی دیہاتیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اوسیان اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انھیں جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے متوفی کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔متوڑا پولیس اسٹیشن کے افسر امانارام نے بتایا کہ یہ حادثہ شام 6:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ کولایت سے واپس آنے والے زائرین سے بھری ٹیمپو ٹریلر سے اتنی زور سے ٹکرا گئی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی۔ مسافروں کے اندر پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں کافی محنت کرنا پڑی۔ گاؤں والوں کی مدد سے سب کو گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ تمام مرنے والوں کی لاشوں کو اوسیاں سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے، جب کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جودھ پور ریفر کر دیا گیا ہے۔راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، پھلودی کے متوڑا علاقے میں سڑک حادثے میں جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ضلع انتظامیہ کے حکام کو تمام زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کی روح کو شانتی فراہم کرے زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande